گیری کرسٹن قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

گیری کرسٹن قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی20) ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، یہ استعفیٰ انہوں نے صرف چھ ماہ بعد دیا ہے۔ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ان اختلافات میں پی سی بی کی پالیسیوں پر اعتراضات اور کرسٹن کے معاہدے کی خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ کرسٹن نے اپنے مطالبات نہ مانے جانے پر ٹیم کے ساتھ آئندہ ماہ آسٹریلیا نہ جانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

کرسٹن نے سینٹرل کنٹریکٹ میں اپنی مرضی کے کھلاڑی شامل کرنے اور سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی افراد کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے سیریز کے دوران محدود وقت کے لیے ٹیم کو جوائن کرنے پر بھی زور دیا، جس پر پی سی بی نے انہیں معاہدے کے مطابق ایک ماہ کی چھٹی کے علاوہ سال بھر دستیاب رہنے کی یاد دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا

گیری کرسٹن کو اپریل میں وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کوچنگ کی تھی، جس میں ٹیم کو پہلے راؤنڈ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *