سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 151 رنز بنا سکی۔۔
ابراہیم زدران 65 اور صدیق اللہ اتل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فہیم اشرف نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے 18 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔