روپے کی قدر میں کمی ،انٹربینک میں ڈالر277:74روپے کا ہو گیا

روپے کی قدر میں کمی ،انٹربینک میں ڈالر277:74روپے کا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں میں امریکی ڈالر6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ جس کے بعد قیمت 277روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 74پیسے کا ہو گیا ۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر معمولی اضافے کیساتھ 277 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر معمولی اضافے سے277 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 278.66 روپے کا ہوگیا ہے ۔ دیگر بڑی کرنسیوں کی بات کریں تو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 34 پیسے اضافے سے 361 روپے 16 پیسے اوریورو معمولی اضافے کے بعد قیمت 300.55 روپے پر رہی۔ سعودی ریال کی قیمت سعودی ریال 7 پیسے اضافے سے 74.17 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے سے سوناپھر مہنگا ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 16 سولہ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ، 85 ہزار روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 13سو 72 روپے کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 لاکھ، 44ہزار، 320 روپے کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 16ڈالر کےاضافے سے 2755 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار3سو 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *