دنیا بھر میں چند ممالک ایسے ہیں جو نہ صرف مفت شہریت کی پیشکش کرتے ہیں، بلکہ رہائش کے لیے پیسے بھی فراہم کرتے ہیں۔
یہ پروگرام ان افراد کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتے ہیں جو دوسرے ملکوں میں جا کر نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔ اگر آپ کو ان پیشکشوں میں سے کوئی چانس ملے، تو یقیناً کوئی بھی شخص اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے ممالک ہیں جو آپ کو رہائش اور پیسہ دینے کی پیشکش کر رہے ہیں۔
1. چلی
چلی کی حکومت نے خاص طور پر جنوبی امریکہ میں سٹارٹ اپ والی کمپنیوں کو فنڈنگ فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کاروباری افراد کو 80 ہزار امریکی ڈالر تک کی فنڈنگ اور ایک سال کا ورک ویزہ فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ وہ ملک میں اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔
2. آئرلینڈ
آئرلینڈ میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کا نام “انٹرپرائزز آئرلینڈ” ہے۔ اس اسکیم کے تحت، کاروباری افراد کو اپنی کمپنی آئرلینڈ میں رجسٹر کر کے وہاں کاروبار کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ آئرش شہری نہ ہونے کے باوجود، آپ اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
3. آئس لینڈ
آئس لینڈ کا سٹارٹ اپ پروگرام بھی نئے کاروباری افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ اس پروگرام کے تحت حکومت 50 ہزار ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرتی ہے اور ایک سال کا ویزہ بھی دیتی ہے تاکہ افراد وہاں کاروبار شروع کر سکیں۔
4. جاپان
جاپان کی حکومت “ریجنل ویویٹلائزیشن پروگرام” کے تحت دیہی علاقوں میں آباد ہونے والے افراد کو 10 ہزار ڈالر کی فنڈنگ اور ایک سال کا ویزہ فراہم کرتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جاپان کے دیہی علاقوں میں لوگوں کی آبادکاری کو فروغ دینا ہے۔
5. اٹلی
اٹلی کے کچھ قصبے جیسے “کینڈیلا” اور “کالا بیریا” میں مقامی حکومت نے خصوصی اسکیمز متعارف کرائی ہیں، جن کے تحت افراد کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ غیر شادی شدہ افراد کو 870 ڈالر اور شادی شدہ افراد کو 2175 ڈالر تک کی رقم فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ان علاقوں میں جا کر آباد ہو سکیں۔