عمران خان جلد رہائی پا لیں گے، اسد قیصر کا دعویٰ

عمران خان جلد رہائی پا لیں گے، اسد قیصر کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ امید ہے عمران خان جلد رہائی پالیں گے کیونکہ حکومت انہیں طویل عرصے تک جیل میں نہیں رکھ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس موقع پر پولیس کی جانب سے ہمارے لیڈرز کیساتھ بدتمیزی اور ہمیں دھکے دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف فارم 47 کی پیداوار ہے اور یہ وہی کچھ کرتی ہے جو اسے احکامات ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا آئندہ چند روز میں مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان

اسد قیصر نےبتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کرائی جائےلیکن اس کے باوجودہمیںملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہم نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کی ، ہم تمام لوگ الگ الگ گاڑیوں میں عمران خان سے ملنے گئے تھےمگر پولیس نے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی اور ہمارے ساتھ بدسلوکی کی گئی ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس غلط بیانی کر رہی ہے ، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں۔ انہوں  نےمزید کہا کہ ہم آئی جی پنجاب اور پولیس حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے اور انہیں پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کمیٹی میں بلایا جائے گا۔ یہ حکومت صرف وہی کرتی ہے جو اس کو حکم ملتا ہے ، یہ ملک چند افراد کی من مرضی سے نہیں چلنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے ورکرزہمارے ساتھ ہیں اور اپنی لیڈرشپ کو سمجھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *