بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم  نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلادیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے جبکہ ان سے آگے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اب 20 سال 218 دن کے ساتھ طویل ترین ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

واضح رہے کہ مشفق الرحیم بنگلادیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026ء ، پاکستان کے کتنے کھلاڑی شریک ہوں گے؟

مشفق الرحیم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے شاندار اور مستقل کرکٹ کیریئر کا ثبوت ہے بلکہ ایشیائی ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اہمیت کو بھی مزید نمایاں کرتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی، بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹ پر 301 رنز بنا لیے تھے۔

editor

Related Articles