معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل پر وقار تقریب منعقد ہوگی

معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل پر وقار تقریب منعقد ہوگی

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح 8 بج کر 40 منٹ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔

تقریب میں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی شرکت کریں گے۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

یومِ معرکہ حق اس عزم کی تجدید قرار دیا جا رہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی شاندار تاریخ قوم کے لئے باعث فخر ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

Related Articles