معرکہ حق کی شاندار تاریخ قوم کے لئے باعث فخر ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

معرکہ حق کی شاندار تاریخ قوم کے لئے باعث فخر ہے،  وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے 10 مئی کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن قوم کے لیے ایک تاریخی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ جب قوم اپنے نظریات اور وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو جائے تو کوئی بھی طاقت اس کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے اپنی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال قربانیوں سے دشمن کو چار گنا شکست دی اور یہ ثابت کر دیا کہ حق اور سچائی کی طاقت ہمیشہ غالب رہتی ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسلح افواج کی شاندار تاریخ قوم کے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ تاریخ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے شہداء کو بھی سلام پیش کیا جو وطن کے دفاع اور حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی سالگرہ ،لبرٹی چوک پر جشن ،فیلڈ مارشل،پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو خراج تحسین

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دن کے موقع پر قومی اتحاد، یکجہتی اور عزم کے ساتھ اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور وطن کی ترقی اور دفاع کے لیے ہمیشہ متحد رہیں۔

آخر میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی عطا کرے۔

Related Articles