بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ کل سے میر پور ڈھاکا میں شروع ہو رہا ہے، جس کے ساتھ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔

ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر بابر اعظم کی انجری کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ ان کی فٹنس اور ری ہیب کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئر کی جائے گی، بابر اعظم کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے ایک اہم دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ بیٹنگ لائن اپ کا مرکزی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان کی یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری سیریز ہے، جس میں ٹیم کی کارکردگی کو خاص اہمیت حاصل ہےدوسری جانب پاکستان کے کپتان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی گئی پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

بابر اعظم کی انجری نے سیریز کے آغاز پر ہی ٹیم مینجمنٹ کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، جبکہ ان کی دستیابی کے حوالے سے آئندہ دنوں میں صورتحال واضح ہو گی۔

editor

Related Articles