ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج دنیا میں صرف 2 ممالک میں ممکن ہے، مریم نواز

ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج دنیا میں صرف 2 ممالک میں ممکن ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کی جاتی ہے تو پاکستان کی ترقی بھی رک جاتی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کے پاس تنقید کرنے کے لیے کوئی ٹھوس بات نہیں ہے، وہ صرف اس بات پر تنقید کرتے ہیں کہ آپ کے پاس کپڑے کون سے ہیں اور پرس کس کا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے خلاف گالم گلوچ کی جارہی ہے اور لندن میں چھوٹے بچے گاڑیوں کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھی ردعمل آگیا

مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ پاکستان میں علاج کیوں نہیں کروایا؟۔ میں ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج دنیا میں صرف 2 ممالک میں ممکن ہے۔ انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 روپے والی روٹی کو 12 روپے پر لانے کی کوشش کی ہے، ہم پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے لیکن انہیں تنقید درست اور تعمیری انداز میں کرنی چاہیے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں مزدوروں، کسانوں اور دیگر طبقات کے لیے ترقی کے راستے کھولے جا رہے ہیں اور پاکستان کے حالات بدل رہے ہیں۔ عوام کی زندگی میں آسانیاں آرہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *