توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سماعت کرتے ہوئے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔ سوموار 18 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی۔

عمران خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی عدالت سے غیر حاضر تھیں۔ عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

یا د رہے کہ گزشتہ روز لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بری کر دیا گیا تھا۔

بری ہونیوالے دیگر رہنمائوں میں اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کیا تھا۔ یہ مقدمہ 20 اگست 2022 کو تھانہ آ بپارہ اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا، جس میں ان رہنماؤں پر لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles