پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پُراسرار انسٹاگرام بیان جاری کیا ہے جس نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ، اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حالات نے مجبور کیا تو وہ حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے پیش کر سکتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی بہن رمشا اقبال کا بیان شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند سال ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل اور آزمائشوں سے بھرپور رہے ہیں۔
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مبینہ ناانصافیوں کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو عوامی سطح پرتماشہ نہیں بنانا چاہتی تھیں۔
انہوں نے اپنے والد کے تقریباً دو سال قبل انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے ان کا خاندان مسلسل مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کر رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں کچھ نامعلوم افراد کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آخر وہ کتنے لوگوں کو اپنے اثر و رسوخ میں لا سکتے ہیں۔
اپنی پوسٹ میں مومنہ اقبال نے اپنے بیان میں کسی فرد یا واقعے کا نام واضح طور پر نہیں لیا تاہم ان کے الفاظ سے یہ اشارہ ضرور ملتا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر تمام حقائق منظرِ عام پر لانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔