پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ، مارکیٹ ہل گئی

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی نظریں عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر مرکوز ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 515 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جس سے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 349 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بجلی بلوں پر بڑی پیچیدگی ختم کر دی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 24 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نیچے آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے ڈالر کی قدر مرکزی بینکوں کی پالیسیوں اور بین الاقوامی اقتصادی حالات کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران عالمی مارکیٹ کا رجحان مقامی صرافہ بازار میں قیمتوں کی سمت کا تعین کرے گا۔

editor

Related Articles