پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے دلہن بنی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کردی جس نے ان کے مداحوں کو بے چین کردیا۔
وینا ملک نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا، اداکارہ نے اس کے ساتھ سٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب شہریار نامی شخص نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔
وینا ملک کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکارہ اپنے مسٹری مین شہریار چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔