کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ! مائیک ہیسن کا محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ! مائیک ہیسن کا محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہم نے محمد رضوان کو ڈراپ کر کے ویسے ہی پیغام دیا ہے جو دیگر کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن  کا کہنا تھا کہ میرے آنے سے قبل محمد رضوان نہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کاحصہ تھے اور نہ ہی کپتان تھے،  ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے بعد ہمیں لگا رضوان کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے ، رضوان کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم بہتر پرفارمنس نہیں دے رہی تھی۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ انفرادی پرفارمنس دیکھی جاتی ہے یا پھر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ورلڈ کپ آئندہ سال ہے، ہمیں مزید آپشنز پر غور کرنا ہے،  بنگلادیش سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جبکہ محمد رضوان دورہ بنگلادیش کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، کئی نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل 10 ون ڈے میچز کافی نہیں ،  پاور پلے میں رنز بنانے اور وکٹیں لینے پر کام کرنا ہے، جس میں ہم گزشتہ ایک سال سے کامیاب نہیں ہو رہے ، مڈل اوورز میں اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر کام کرنا ہے تاکہ دباؤ کم کیا جا سکے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریزسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دس روز سے لاہور میں وائٹ بال کیمپ کر رہے تھے،  کھلاڑیوں کے اعتماد میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شان مسعود بنگلہ دیش کیخلاف شکست کے بعد دلبرداشتہ، مستعفی ہونے کی خبریں زیرگردش

نائب کپتانی سے متعلق سوال پر مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ مجھے سلمان علی آغا کی نائب کپتانی کے اعلان کے حوالے سے علم نہیں ہے۔

editor

Related Articles