پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال دینے سے قبل ہی پارٹی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی حدود سے 5 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کارکنان بکرا منڈی کے علاقے میں احتجاج کے سلسلے میں کیمپین کر رہے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں راجہ شاہد، راجہ ابرار، حسن خالد، ناصر قریشی، اور نعمان انصر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کو ختم کے لیے متحرک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے پارٹی کے اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سابق خاتون اول نے اس موقع پر اسد قیصر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں اختلافات سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور عاطف خان کو پارٹی کے مختلف قافلوں کی قیادت کرنی چاہیے تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں اور پارٹی میں یکجہتی قائم ہوسکے۔

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ ان کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جلد رہائی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

editor

Related Articles