سونے کی قیمتوں کو نہ رکنے والا ریورس گیئر،فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے خوشخبری

سونے کی قیمتوں کو نہ رکنے والا ریورس گیئر،فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے خوشخبری

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث صرافہ بازار میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر گولڈ مارکیٹ پر مرکوز ہوگئی ہے۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 5 ہزار 500 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے تک آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 715 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہو گئی۔

اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 572 ڈالر پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی صرافہ بازار پر پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کو جدید اور خوبصورت شہر بنانے کا انقلابی منصوبہ، کیا کچھ بننے جا رہا ؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی تھی جب فی تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 7 ہزار 630 روپے سستا ہوا تھا۔ مسلسل دوسرے روز کمی کے بعد مجموعی طور پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

 عالمی معاشی صورتحال ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جبکہ موجودہ کمی سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles