جاپان کے نیلے پھولوں کا سمندر، ہٹاچی سی سائڈ پارک میں قدرت کا دلکش منظر

جاپان کے نیلے پھولوں کا سمندر، ہٹاچی سی سائڈ پارک میں قدرت کا دلکش منظر

ہیٹاچینکاکے علاقے اباراکی پریفیکچر میں واقع مشہورہیٹاچی سی سائیڈ پارک اس وقت قدرتی حسن کا ایسا منظر پیش کر رہا ہے جس نے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔پارک کی ہری بھری پہاڑیوں پر لاکھوں کی تعداد میں نیلے رنگ کے نازک پھول ’نیموفیلا‘ پوری طرح کھل چکے ہیں جس نے پورے علاقے کو نیلے سمندر میں بدل دیا ہے۔

یہ پھول ’بیبی بلیو آئیز‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی خاص بات نیلا رنگ اور سفید دل جیسا مرکز ہے جو دور سے دیکھنے پر آسمان اور زمین کو ایک دوسرے میں ملاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صرف ایک بار کھلنے والا ہمالیہ کا نایاب نیلا پھول خطرے میں

پارک حکام کے مطابق اس سال گرم موسم کی وجہ سے یہ پھول معمول سے ایک ہفتہ پہلے کھل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہمالین مونال، سورج کی روشنی میں رنگ بدلنے والانایاب پرندہ

پارک کے تقریباً 4.2 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ’میہراشی ہل‘ پر لگ بھگ 5.3 ملین پھول موجود ہیں جن میں سے تقریباً 70 فیصد کھل چکے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ منظر اسی ہفتے اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔

پارک انتظامیہ کے یاسوشی تناکا نے سیاحوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر لوگ ایسا منظر دیکھ سکتے ہیں جیسے نیلا آسمان اور پھول ایک دوسرے میں گھل گئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :نایاب شیلبی کوبرا کا خوفناک حادثہ، لاکھوں ڈالرز کا نقصان

یہ دلکش پھول صرف ایک علاقے تک محدود نہیں۔ اوساکا میشیما سی سائیڈ پارک میں بھی “نیمافیلا فیسٹیول” جاری ہے، جبکہ اومنوناکامچیسی سائیڈ پارک اور سینڈائی کے ناناکیتا پارک میں بھی یہ نیلا منظر لوگوں کو مسحور کر رہا ہے۔

کئی مقامات پر ان پھولوں کو برف جیسے نیلے قالین سے تشبیہ دی جا رہی ہے جہاں سیاح فطرت کے اس انوکھے نظارے کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔جاپان کا یہ نیلا پھولوں کا سمندر اس وقت دنیا بھر میں فطرت کے سب سے خوبصورت مناظر میں شمار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles