عمران خان کی رہائی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، بشری بی بی

عمران خان کی رہائی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، بشری بی بی

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر جاری احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور انٹر چینج پر رک گئے جبکہ بشریٰ بی بی نے قافلے کی کمان سنبھال لی۔بشریٰ بی بی خود کنٹینر پر سوار ہو گئیں اور احتجاج کو لیڈ کرنے کا فیصلہ لیا۔

بشریٰ بی بی نے کنٹینر پر سوار ہوکر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ نے ساتھ دینا ہے۔ مجھے یقین ہے آپ غیرت مند لوگ ہیں ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمر ایوب اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی بھی اطلاعات ہیں۔عمر ایوب نے بشریٰ بی بی سے گاڑی میں آکر ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور مرکزی قافلے کی قیادت چھوڑ کر ہزارہ موٹروے کی جانب روانہ

دوسری جانب عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں صدر عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، شہریار ریاض، حماد اظہر اور اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

اس کے علاوہ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف مزید مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ تھانہ نشاط آباد میں عمران خان، بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں عمر ایوب اور عارف علوی سمیت 38 افراد کے نامزد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک عمران خان کے خلاف 4جبکہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے خلاف 2، 2 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *