علی امین گنڈا پور مرکزی قافلے کی قیادت چھوڑ کر ہزارہ موٹروے کی جانب روانہ

علی امین گنڈا پور مرکزی قافلے کی قیادت چھوڑ کر ہزارہ موٹروے کی جانب روانہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی علی امین گنڈا پور کچھ کارکنان کے ہمراہ ہزارہ موٹروے کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈا پور یہ راستہ کھلوانے کے لیے ہزارہ موٹروے کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ عمر ایوب کی کال پرہزارہ موٹروے پہنچے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، جس میں پارٹی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل قافلے نے گزشتہ روز صوابی سے اسلام آباد کا سفر شروع کیا تھا، اور اس دوران کارکنوں اور رہنماؤں نے رات برہان کے قریب موٹر وے پر گزاری۔ کچھ افراد نے گاڑیوں میں اور کچھ نے سڑک پر رات گزاری تھی۔

صبح ہوتے ہی پی ٹی آئی کا قافلہ دوبارہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا اور ہزارہ انٹرچینج کراس کر لیا۔ قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ صوبائی وزراء، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی اداروں کو آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد ہے۔انتظامیہ نے راولپنڈی میں فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا ہے جبکہ مری روڈ کو ڈبل روڈ کے مقام پر ٹرک کھڑے کر کے بند کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *