اسلام آباد: یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، جس کی تصدیق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر ڈار نے بھی کر دی۔
وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا کہ پابندی کے خاتمے میں سول ایوی ایشن اور وزارت ہوا بازی کی انتھک محنت شامل ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف قومی ایئرلائن کی ساکھ بہتر ہوگی بلکہ نجکاری کے عمل میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایئر بلیو کو بھی یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی برطانیہ اور دیگر ممالک بھی پی آئی اے پر عائد پابندیاں ختم کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ “چار سال قبل ایک غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے پر پابندی عائد ہوئی تھی، لیکن موجودہ حکومت نے محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔