لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے عارضی طور پر فوجی کارروائیاں روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیرِاعظم کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے اور اس سے مزید بڑے تصادم کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اعلان کے مطابق جنگ بندی کا آغاز منگل کی شام پانچ بجے سے ہوگا، جس کا وقت مشرقی وقت کے مطابق مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران دونوں جانب سے حملے اور جوابی کارروائیاں مکمل طور پر بند رہیں گی، تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور آئندہ مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیشرفت ، لبنان و اسرائیل منگل کو پہلی میٹنگ کرنے پر رضامند

ذرائع کے مطابق اس جنگ بندی کا مقصد صرف فوری طور پر لڑائی روکنا نہیں بلکہ مستقبل میں دیرپا امن کے لیے راہ ہموار کرنا بھی ہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ابتدائی معاہدہ کامیابی سے جاری رہا تو اس کے بعد مزید مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے، جس میں مستقل جنگ بندی اور دیگر تنازعات پر بات چیت شامل ہو سکتی ہے۔

خطے میں حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی تھی، جس کے بعد مختلف ممالک اور بین الاقوامی ادارے فریقین پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ اس پیش رفت کو اسی سفارتی دباؤ اور مذاکراتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *