فریقین چیمپئنز ٹرافی معاملے کا مثبت حل چاہتے ہیں: ترجمان آئی سی سی

فریقین چیمپئنز ٹرافی معاملے کا مثبت حل چاہتے ہیں: ترجمان آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان نے کہا کہ فریقین چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کا مثبت حل چاہتے ہیں۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آج آئی سی سی بورڈ ممبران کا اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی فریقین نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں مثبت طور پر بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر ایک بار پھر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ

ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی کا آج مختصر اجلاس ہوا، امید ہے آئندہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی معاملے کا مثبت حل نکل آئے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے میٹنگ میں کسی بھی قسم کا کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے حوالے سے بورڈ ممبران اور آئی سی سی کو آگاہ کیا، پی سی بی کے بے لچک موقف کی وجہ سے میٹنگ کل تک کے لئے ملتوی کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *