پاکستان کی جانب سے سوڈان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق غیر ملکی نیوز ایجنسی کی خبر جھوٹی اور بےبنیاد قرار

پاکستان کی جانب سے سوڈان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق غیر ملکی نیوز ایجنسی کی خبر جھوٹی اور بےبنیاد قرار

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی ایک رپورٹ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سوڈان کو ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی فروخت روک دی ہے، اعلیٰ سطح کے پاکستانی ذرائع نے اس رپورٹ کو ’جھوٹی، بے بنیاد اور من گھڑت‘ خبر قرار دیا ہے۔

پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان دفاع سے متعلق کسی بھی معاہدے کو معطل یا منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے بجائے ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی فروخت کا انتظام مکمل طور پر برقرار ہے اور منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے  کے فیصلے  کو مسترد کر دیا

ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق جیٹ طیاروں سمیت فوجی ساز و سامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

ذائع نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹ دانستہ طور پر غلط معلومات کا حصہ ہے اور اسلام آباد اور خرطوم کے درمیان جاری دفاعی تعاون کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے گمراہ کن بیانیے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور عالمی سطح پر غیر ضروری کنفیوژن پیدا کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ذمہ دار اور شفاف دفاعی سازوسامان کی برآمدی پالیسی کو برقرار رکھتا ہے جس کی رہنمائی بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں سے ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دفاعی لین دین مناسب چینلز کے ذریعے اور پاکستان کے اسٹریٹجک وعدوں کے مطابق ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا خطرے میں، خوراک کی قلت کا بڑا طوفان آنے والا؟ اقوام متحدہ کی سنگین وارننگ جاری

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ حساس معلومات شائع کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کریں، خاص طور پر دفاع اور بین الاقوامی شراکت داری سے متعلق معاملات پر۔

ذرائع نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ پاکستان اور سوڈان دفاعی تعاون بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے اور کسی بھی قسم کی رپورٹس کو جعلی خبر قرار دیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی تھی کہ پاکستان نے ایک دوست ملک کے کہنے پر سوڈان کو ہتھیار اور جٹ طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ روک دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *