بھارتی صحافیوں اور دفاعی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں غیر معمولی اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عالمی سیاست اور سفارت کاری کے میدان میں پاکستان کا وقار نمایاں طور پر بلند کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں ہونے والے مختلف تبصروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بعض اہم معاملات میں ان سے مشاورت کو ترجیح دیتے ہیں۔
بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے کی سیاست میں ایک نئی پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں ایک فوجی سربراہ کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔
بعض بھارتی اینکرز نے اپنے تبصروں میں کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ کسی ملک کے عسکری سربراہ کو اس انداز میں عالمی سفارت کاری میں فعال کردار ادا کرتے دیکھا ہے اور اگر یہ کردار خطے میں امن و استحکام کے لیے ہے تو اسے مثبت پیش رفت سمجھا جانا چاہیے۔
انڈین تجزیہ کاروں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں بھارتی میڈیا میں یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے ساتھ ذاتی سطح پر روابط رکھتے ہیں اور انہیں قریبی دوست کے طور پر دیکھتے ہیں۔
بعض تجزیہ کاروں نے کہا کہ ٹرمپ اپنے نائب صدر جے ڈی وینس کے مقابلے میں بعض معاملات میں زیادہ اعتماد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر کرتے ہیں۔
بھارتی مبصرین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت بین الاقوامی اداروں، بالخصوص امریکی اداروں اور مرکزی انٹیلی جنس ادارے کے ساتھ قومی مفاد کے مطابق مؤثر رابطہ کاری کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔