پاسپورٹ وصولی کے اوقات تبدیل،نئی فیسوں کا اعلان ہو گیا

پاسپورٹ وصولی کے اوقات تبدیل،نئی فیسوں کا اعلان ہو گیا

عمان میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستانی سفارتخانے نے پاسپورٹ سے متعلق اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پاسپورٹ کی وصولی کے اوقات کار میں رد و بدل کیا گیا ہے اور مختلف اقسام کی فیسوں کی نئی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ نیا شیڈول یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا جس کا بنیادی مقصد قونصلر خدمات کے نظام کو مزید بہتر بنانا، عوامی رش کو کم کرنا اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

سفارتخانے کے مطابق پاسپورٹ کی وصولی اب اتوار سے جمعرات تک مخصوص اوقات میں کی جا سکے گی، شہری دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک اور پھر سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک اپنے تیار شدہ پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ وصول کرتے وقت شہریوں کے لیے اصل ٹوکن اور پرانا پاسپورٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر دستاویز کی حوالگی ممکن نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پاسپورٹ دفاتر کتنے روز کھلیں گے ؟ اہم فیصلہ سامنے آگیا

نئی فیسوں کے حوالے سے بھی سفارتخانے نے تفصیلی شیڈول جاری کیا ہے۔ پانچ سالہ مدت اور چھتیس صفحات والے پاسپورٹ کی نارمل فیس بارہ ریال مقرر کی گئی ہے جبکہ فوری یا ارجنٹ سہولت کے تحت یہ فیس انیس ریال ہوگی، اسی طرح دس سالہ مدت اور چھتیس صفحات والے پاسپورٹ کی فیس سترہ ریال سے شروع کی گئی ہے۔

سفارتخانے نے سفری دستاویزات کی حفاظت پر خصوصی زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں سخت مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

پہلی مرتبہ پاسپورٹ گم ہونے پر فیس دگنی ادا کرنا ہوگی جبکہ دوسری مرتبہ گم ہونے کی صورت میں فیس چار گنا تک بڑھا دی جائے گی مثال کے طور پر اگر کوئی شہری دوسری مرتبہ پاسپورٹ گم کرے تو سو صفحات والے فوری پاسپورٹ کی فیس دو سو آٹھ عمانی ریال تک پہنچ سکتی ہے۔

سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور اپنے سفری دستاویزات کو محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی غیر ضروری پریشانی اور اضافی اخراجات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *