کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی متوقع

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی متوقع

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت مکمل ہو گئی،  ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک نے ایک ماہ کیلئے 27 پیسے فی  یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ 2کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

نیپرا کے مطابق اتھارٹی کے الیکٹرک کی جانب سے پیش کئے اعدادوشمار کا جائزہ لے گی ، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ منظوری کی صورت میں صارفین کو ایک ماہ کیلئے 46 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *