لاہور: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر صحت یاسمین راشد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ شادمان جلانے کے حوالے سے درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو 19 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے جیل ٹرائل کی سماعت کی، جس کے دوران تمام ملزمان کو جیل میں قائم کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی

فرد جرم عائد ہونے کے بعد تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا، جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles