اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پراسیکیوشن سے مکالمہ کیا اور کہا کہ اگر ملزمہ کسی دیگر مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج ہی اس کی فائل عدالت میں جمع کروا دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے زرتاج گل کی 5 مختلف مقدمات میں 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 9 جنوری تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
یاد رہے کہ زرتاج گل کے خلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔