وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان کے لیے دوبارہ نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ نے سفیر صادق خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد صادق خان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی، صادق خان 2023 میں وزارت خارجہ سے ریٹائر ہوئے تھے اور اس سے قبل بھی افغانستان میں پاکستان کی خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں۔
صوبہ خيبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے محمد صادق وزارتِ خارجہ ميں ترجمان کے علاوہ برسلز، بيجنگ اور واشنگٹن ميں بھی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہيں۔