جڑواں شہروں وسمیت ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیا ت کی پیش گوئی

جڑواں شہروں وسمیت ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیا ت کی پیش گوئی

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں موسم مجموعی طور پر مستحکم رہے گا تاہم بعض علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے کئی میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت نمایاں رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

گزشتہ چند روز کے دوران بالائی علاقوں میں بارشوں اور گرج چمک کے سلسلے کے بعد موسم میں نسبتاً استحکام آیا ہے اور فی الحال کسی بڑے موسمی سسٹم یا شدید موسمی انتباہ کی اطلاع نہیں دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

شہر یوں خصوصاً بزرگ افراد، بچوں اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد کو گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار ، پانی کا زیادہ استعمال اور دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی حالیہ موسمی پیش گوئی کے مطابق رواں موسم گرما کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بارشیں بعض علاقوں میں معمول سے کم ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ موسم سے متعلق تازہ ترین معلومات اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی کے لیے سرکاری موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔

editor

Related Articles