سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری تکنیکی مذاکرات کے دوران عالمی سفارتی کوششوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کانفرنس ہال میں ہونے والی گفتگو کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے لیے اس عمل میں شریک ہے اور تمام فریق مل کر دنیا میں اتحاد اور استحکام قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کرنا ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس مذاکراتی عمل کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل بہترین سپہ سالار ہیں پاکستان کے کردار کو نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔
مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے