وزیر اطلا عات عطا تارڑ سے سندھ کے تعلیم یافتہ نوجوان کی ملاقات، ملازمت دلانے کی یقین دہانی

وزیر اطلا عات عطا تارڑ سے سندھ کے تعلیم یافتہ نوجوان کی ملاقات، ملازمت دلانے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سندھ کے شہر خیرپور سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن سے ملاقات کی اور انہیں روزگار کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون اور ملازمت دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے یہ ملاقات ایک جذباتی اور انسانی ہمدردی سے بھرپور لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔

اظہر میمن کا تعلق خیرپور سے ہے اور انہوں نے2003 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی، وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں مختلف مشکلات اور معاشی چیلنجز کا سامنا کیا۔

حالیہ دنوں میں ان کی جدوجہد اور مشکلات پر مبنی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سامنے آئی جس نے عوام کی توجہ حاصل کی، اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے ماضی، تعلیم اور موجودہ حالات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اظہر میمن سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران انہوں نے نوجوان کی صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے اظہر میمن کو اسلام آباد آنے کی دعوت بھی دی تاکہ ان کے لیے بہتر مواقع تلاش کیے جا سکیں، عطا تارڑ نے اظہر میمن کواس بات کا یقین دلایا کہ حکومت ان کے لیے مناسب روزگار کے انتظامات کرے گی اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ واقعہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی خوب زیر بحث ہے اور لوگ اسے ایک مثبت قدم اور انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles