وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا تحفہ ، گوجرانوالہ کیلئے طویل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا تحفہ ، گوجرانوالہ کیلئے طویل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ کے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا ، شہر میں 31.5 کلومیٹر طویل ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں گجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی ، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بسوں کے ذریعے میٹرو ٹرین سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں دو ٹنل سیکشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ 17 سے 19 کلومیٹر ٹریک کو انڈرگراؤنڈ گزارنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ منصوبے میں ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں 26 لاکھ مسافروں کے سفر کی گنجائش کے لیے یہ ماس ٹرانزٹ سسٹم قائم کیا جائے گا،  گکھڑ سے ایمن آباد تک 31.5 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس میں مجموعی طور پر 24 اسٹیشنز بنائے جائیںگے جن میں 2 اسٹیشنز انڈرگراؤنڈ ہوں گے۔

منصوبے کے تحت گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلا والا کے علاقوں میں ڈپو قائم کیے جائیں گے، جبکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے دونوں اطراف 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جو نظام کی نگرانی اور آپریشن کو یقینی بنائے گا۔

editor

Related Articles