ایک ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
دسمبر2024 میں مہنگائی کی شرح مزیدکم ہوکر4.07 فیصدپر آ گئی ہے،نومبرکے مہینے میں مہنگائی کی شرح 4.86 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر2024 کے دوران اوسط مہنگائی7.22 فیصد رہی، نومبر کے مقابلے دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ماہ دسمبرمیں شہروں میں مہنگائی میں 0.10 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ ماہ دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پنجاب، فلور ملوں کیلئے گندم کی اجرائی قیمت مقرر، صارفین کیلئے آٹے کی قیمت کا تعین بھی ہو گیا