قمر زمان کائرہ نے مزاکراتی کمیٹی کے اراکین کو میڈیا میں نہ جانے کی نصیحت دیدی

قمر زمان کائرہ نے مزاکراتی کمیٹی کے اراکین کو میڈیا میں نہ جانے کی نصیحت دیدی

مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے قائم مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کو میڈیا میں بالکل نہیں آنا چاہیے، ارکان میڈیا میں آئیں گے تو معاملہ سبوتاژ ہو گا،یہ کبڈی اور کشتی کا میچ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے حکومت اور پی ٹی آئی کےمابین مذاکرات کے حوالے سےقائم مذاکراتی کمیٹی کو میڈیا میں نہ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ بات چیت کوڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے، ڈائیلاگ کا عمل سیاسی وقومی تقاضا ہے، ڈائیلاگ کےذریعے ہی راستے نکلتے ہیں، سیاسی مذاکرات سے مثبت توقع رکھتا ہوں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلےحکومت پرمذاکرات نہ کرنےپرتنقید ہورہی تھی، ہم تو2018سےمذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےنیتجےمیں درمیانی راستہ نکلتا ہےتوہمیں اعتراض نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کبھی نہیں کہا اپوزیشن سےہاتھ نہیں ملائیں گے، جمہوریت میں ڈیڈلاک مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتےہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب راستہ نکالنا ہوتا ہے

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کواکٹھے ہو کر جمہوری پراسس کو مضبوط کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نےماضی سےسبق سیکھا ہے، سیاست میں آخرکار بات چیت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے اپنی اپنی انا سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس کےعلاوہ راستہ نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *