ملک میں سردی کی شدت برقرار، استور میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری ریکارڈ

ملک میں سردی کی شدت برقرار، استور میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری ریکارڈ

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔

استور میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گر گیا جبکہ قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کرتارپور آنیوالے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے اہم منصوبے کا اعلان

دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کچھ یوں ہیں، ملتان کا درجہ حرارت 6، اسلام آباد 7، لاہور 8 اور کراچی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 10 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ مزید برآں، مالم جبہ میں 22 ملی میٹر جبکہ میرکھانی میں 16 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پہاڑی علاقوں میں آج بھی سخت سردی کی توقع کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *