وزارت داخلہ کا غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ،11جولائی سے گرفتاریوں کا حکم

وزارت داخلہ کا غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز  ،11جولائی سے گرفتاریوں کا حکم

وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 جولائی 2026 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے جبکہ 11 جولائی سے ایسے افراد کی گرفتاریاں شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں موجود ایسے تمام افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو بغیر کسی قانونی دستاویز یا کارآمد ویزا کے پاکستان میں مقیم ہیں۔

نوٹیفکیشن میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان (IFRP) پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت پانچ اضلاع میں کریک ڈاؤن، 100 سے زائد غیرقانونی مقیم افغان شہری گرفتار

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 10 جولائی تک غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو مہلت دی گئی ہے جبکہ 11 جولائی 2026 سے ان کے خلاف گرفتاریوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں اور دیگر کارروائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کو حکومت کی جانب سے انتہائی اہم تصور کرتے ہوئے اس پر مؤثر اور بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جائے

editor

Related Articles