سرکاری نرخ نظر انداز، مارکیٹ میں سبزیاں من مانے داموں فروخت

سرکاری نرخ نظر انداز، مارکیٹ میں سبزیاں من مانے داموں فروخت

مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جس کے باعث شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ زرائع کے مطابق ٹماٹر کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم دکاندار اسے 300 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 85 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں، کتنا اضافہ ہوا؟

اسی طرح آلو کی سرکاری قیمت 38 روپے فی کلو ہے، لیکن مختلف بازاروں میں اسے 70 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بینگن کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہریوں سے 120 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

editor

Related Articles