اسلام آباد سمیت پانچ اضلاع میں کریک ڈاؤن، 100 سے زائد غیرقانونی مقیم افغان شہری گرفتار

اسلام آباد سمیت پانچ اضلاع میں کریک ڈاؤن، 100 سے زائد غیرقانونی مقیم افغان شہری گرفتار

اسلام آباد سمیت پانچ اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد افغان شہریوں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق یہ آپریشن اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں کیا گیا۔ کارروائی میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے 2000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

حکام نے بتایا کہ مساجد کی سکیورٹی کے ساتھ سرچ مہم بھی جاری ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران 449 عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی اداروں کے اس مشترکہ آپریشن کے دوران 100 سے زائد افغان شہریوں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی نشان دہی دستاویزاتی جانچ کے ذریعے کی جا رہی ہے اور مرحلہ وار قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

حکام نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق قیام رکھنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی، تاہم غیر رجسٹرڈ افغان شہری اپنی دستاویزات درست کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ خودکش حملے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق، حملہ آور کی شناخت اور پس منظر سامنے آگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *