کرک: ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کرک:  ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق، 25 زخمی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر امبری کلی چوک پر 22 پہیوں والے ٹریلر اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں کم از کم 25 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حادثے میں مسافروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ضلع کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر میں پیش آیا۔ ٹریلر نے کوچ کو اپنے وزن کے نیچے کچل دیا تھا، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ ارد گرد موجود متعدد دیگر گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

ڈی سی کرک کا کہنا ہے کہ ٹریلر کےبے قابو ہونے کے باعث کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *