سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی، ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے مسلسل دوسری مرتبہ کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کے فی بوری اوسط ریٹیل نرخ 1405 روپے ریکارڈ کئے گئے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد کم ہیں، پیوستہ ہفتے میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق  9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1385 روپے تھی ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1376 روپے، راولپنڈی 1371 روپے، گوجرانوالہ 1430 روپے، سیالکوٹ 1410 روپے، لاہور 1444 روپے، فیصل آباد 1410 روپے، سرگودھا 1393 روپے، ملتان 1413 روپے، بہاولپور 1450 روپے، پشاور 1400 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری 1360 روپے تھی۔

 گزشتہ ہفتے کےدوران کراچی میں سیمنٹ کے اوسط ریٹیل نرخ فی بوری 1340 روپے، حیدرآباد 1340 ، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1435 اور خضدار میں 1347 روپے رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *