ایف بی آر کا دولت کی نمود و نمائش کرنیوالے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر  کا دولت کی نمود و نمائش کرنیوالے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال یکم اکتوبر سے سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ایسے افراد کی فہرستیں تیار کر رہا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، کشتیوں، بنگلوں، فلیٹس اور فارم ہاؤسز کی نمائش تو کرتے ہیں، تاہم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے  نان فائلرز کو ٹیکس حکام کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور ان کی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ایف بی آر سے اہم خبر آگئی

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ادارے نے رواں مالی سال کے دوران سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے بارے میں جامع ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے، ان افراد کی شناخت اور معلومات کے حصول کے لیے نادرا سے معاونت لی گئی ہے جس میں متعلقہ افراد کے اخراجات، بینکنگ سرگرمیوں، کریڈٹ کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا چکی ہیں ، جن کی بنیاد پر ٹیکس قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نان فائلرز ہوشیار ! ایف بی آر سے بڑی خبر آگئی

ایف بی آرذرائع کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد 30 ستمبر تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکتے ہیں، جس کے بعد نان فائلرز کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا ،  ادارے کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، غیر دستاویزی معیشت کا حجم کم کرنا اور ٹیکس قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles