نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا ٹاسک دیا ہے : بیرسٹر سیف

نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا ٹاسک دیا ہے : بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو پی ٹی آئی اور حکومت جاری مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کا ٹاسک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کے کیمپ میں بے چینی کا احساس پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات فیل اور ختم ہو جائیں گے: شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض عناصر ملک میں سیاسی استحکام کے راستے روکنے کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔

بیرسٹر سیف نے اس بات پر زور دیا کہ جب پی ٹی آئی مذاکرات کے ذریعے امن کے لیے کوشاں تھی، ایک غیر منتخب گروپ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر کے اپنی ناجائز حکمرانی کو بچانے کے لیے کام کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے نجی اسکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کر دی

انہوں نے حکومتی وزراء کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے حلف کا احترام کریں اور پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزراء اپنے حلف کا پاس رکھ کر پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پر سیاست نہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *