عارف علوی نے ڈونلڈمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

عارف علوی نے ڈونلڈمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تاہم میں نے موجودہ حالات کے باعث معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے حق میں ہے۔ ہمارے مذاکرات 2سطح پر ہورہے ہیں اور ان سے بھی جاری ہیں، جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا، دہشتگرد بھی ہم بن گئے ۔عمران خان کو سزا سنانے پر عدلیہ کو خود بھی شرم آنی چاہئے۔ کوئی کرپشن یا مالی فائدہ نہیں اٹھا یا گیا، پھر بھی سزا سنا دی گئی۔ اس فیصلے سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ ملا۔ میں نے پاکستان کے حالات کی وجہ سے معذرت کرلی۔ میں دعوت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں خود تبدیلی لانی چاہئے۔حکومت پر بیرونی دبائو آناچاہئے ، پاکستان پر نہیں۔ جوبائیڈن نے ہماری حکومت ختم کی تھی، یہی عمران خان نے کہا تھا۔ ہمیں انسانی حقوق کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنی چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *