معروف صحافی زاہد گشکوری جج ناصر جاوید رانا کا تمام ریکارڈ سامنے لے آئے

معروف صحافی زاہد گشکوری جج ناصر جاوید رانا کا تمام ریکارڈ  سامنے لے آئے

معروف صحافی زاہد گشکوری جج ناصر جاوید رانا کا تمام ریکارڈ سامنے لے آئے۔

190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کے بارے میں معروف صحافی زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ  2004 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ان  کی نوکری ہوئی، انہوں نے بطور مجسٹریٹ اور سول جج کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

وہ وزارت قانون میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کرتے رہے، ان کی پہلی پوسٹنگ 2004 بھکر میں بطور مجسٹریٹ ہوئی، ان کی جیسے ہی پوسٹنگ راولپنڈی میں ہوئی ان کے سامنے ایک کیس آیا۔

عمران خان جیل سے باہر آرہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

وہ کیس پاکستان کے معروف وکیل وہاب الخیری کا تھا، انہوں نے وکیل کا فزیکل ریمانڈ دیا، وہ سپریم کورٹ کے بزرگ وکیل تھے، اس کیس پر نوائے وقت میں ایک اسٹوری آئی جس کی بنیاد پر چیف جسٹس آف پاکستان نے اس پر سوموٹو نوٹس لیا۔

وکیل کی گرفتاری کے بعد جج کی  انکوائری شروع ہوئی تو الزام لگایا گیا کہ ملزم کو پیش نہیں کیا گیا اور ریمانڈ دے دیا گیا دس دن کے لئے۔ سپریم کورٹ نے انکوائری کا حکم دیا اور پھر جج ناصر جاوید رانا نوکری سے فارغ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی ریمانڈ دیا۔

جج ناصر جاوید رانا نے لاہور ٹربیونل  ہائی کورٹ میں اپیل کی اور تین ججز نے ان کا کیس دیکھا، چار مئی 2007 کو سماعت ہوئی، ناصر جاوید رانا کو باعزت بری کر دیا گیا، اس کے بعد ان کی سروس کا دوبارہ سلسلہ شروع ہوا۔

اس کے بعد انہیں لاہور میں سول جج تعینات کر دیا گیا، 2021 میں سیشن جج اسلام آباد تعینات ہوئے اس کے بعد نیب عدالت کے جج بن گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *