محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا تاہم مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں شدید سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ شمالی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گاجبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔