6 ماہ میں پاکستانی کتنے ارب کی چائے پی گئے؟حیران کن تفصیلات

6 ماہ میں پاکستانی کتنے ارب کی چائے پی گئے؟حیران کن تفصیلات

پاکستانی 6 ماہ کے دوران 87 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان نے ایک لاکھ 23 ہزار ٹن چائے منگوائی، جس پر 87 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ دسمبر میں 22 ہزار ٹن سے زائد چائے بیرون ملک سے امپورٹ کی گئی، جس کی قیمت 5 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار ڈالر رہی۔

دستاویزات کے مطابق دسمبر میں چائے کی درآمدات میں نومبر کے مقابلے میں 6.50 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ نومبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا۔

سالانہ بنیادوں پر دسمبر میں چائے کی درآمدات میں 4.57 فیصد کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 6.67 فیصد کمی آئی، کیونکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں چائے کی درآمدات کا حجم 33 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *