قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا اوور ٹائم بڑھا دیا گیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے ملازمین کا اوور ٹائم بڑھا دیا ۔ پہلے قومی اسمبلی کے ملازمین کو 400 روپے فی دن اوور ٹائم ملتا تھا لیکن اب یہ بڑھا کر 600 روپے اضافے کے ساتھ 1,000 روپے فی دن کر دیا گیا۔

یہ اوور ٹائم صرف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دنوں میں دیا جائے گا اور اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی دینے کا انکشاف

دوسری جانب بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 500 روپے کٹوتی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں یتیم بچوں کی فلاح کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ 500 روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے ایک شاندار ادارہ قائم کریں گے کیونکہ انسانی خدمت کا جذبہ بہت عظیم ہوتا ہے۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی آ رہی ہے اور ہمیں اس تبدیلی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیر شدہ گھروں کی چابیاں حوالے کیں، جن کی تعمیر ایک فلاحی ادارے کے تعاون سے کی گئی تھی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *