ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

 ہفتہ وار اعداد و شمارکے مطابق  31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر  پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک  کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موجود ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

editor

Related Articles